سوال (5675)
رنگین تتلیوں کا شیپ کمرے میں لگا سکتے ہیں؟
جواب
آج کے زمانے میں اگرچہ فتنے مختلف شکلوں میں پھیل چکے ہیں اور ہم پر غالب آ چکے ہیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ جو چیز اپنی ساخت سے واضح ہو، وہ مثلاً ذی روح کی کوئی شکل ہو، تتلی ہو، مکھی ہو، ہرن ہو، یا مرد و عورت کی تصاویر ہوں، تو ایسی چیزوں کو گھروں میں عام کرنا، دیواروں پر لٹکانا، ان کی پینٹنگ کرنا یا سجاوٹ کے طور پر استعمال کرنا شرعی لحاظ سے درست نہیں ہے، کیونکہ یہ تصویر کے حکم میں آتا ہے۔
صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ اس میں آنکھیں نہیں یا چہرہ مکمل نہیں، اگر آنکھیں ہٹا بھی دی جائیں، اور باقی جسم عورت کا ہو یا مرد کا، تو اسے آپ کیا کہیں گے؟
یہ گنجائش نکالنے والی بات نہیں۔ لہٰذا اس طرح کی چیزیں تصویر کے زمرے میں آتی ہیں، اور جاندار کی تصویر بنانا جائز نہیں۔ ایسی چیزوں کو رواج دینا غلط ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ