سوال (6584)
شیخ محترم ایک بندے کے ایک ہزار روپے دینے ہیں، جو اس کی امانت ہے لیکن اب وہ کسی دوسرے شہر چلا گیا ہے پتہ نہیں کہاں اور جو نمبر تھے وہ بھی بند ہیں، بہت دنوں سے کوشش کر رہا ہوں لیکن رابطہ اس سے نہیں ہو رہا ہے، ابھی مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
رابطے کی کوشش جاری رکھیں، اور اگر کافی وقت گزر چکا ہو تو آپ اس کو استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ آپ کے پاس امانت ہے۔ اگر وہ واپس آ جائے تو اسے لوٹا دیجیے گا، ٹھیک ہے، اور بتا بھی دیجیے گا۔
اگر ملاقات ہو تو یہ بھی بتا دیجیے گا کہ میں نے اسے خرچ کر لیا ہے۔ اگر دل اس پر آمادہ نہیں ہو رہا تو پھر اسے صدقہ کر دیجیے اور گواہ بنا لیجیے کہ میں نے یہ رقم صدقہ کر دی ہے۔
اگر وہ آ جائے اور آپ اسے بتا دیں اور وہ مطمئن ہو جائے تو ٹھیک ہے، ورنہ آپ اسے رقم ادا کر دیجیے گا، اور صدقے کا اجر آپ کو حاصل ہو جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




