سوال (1876)
کیا رقم دے کر بدلے میں رقم لینا اور اس پر منافع لینا کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے ؟
جواب
موجودہ کرنسی بہت بڑا فتنہ ہے ، البتہ اس کو علمائے کرام نے احکام میں سونا چاندی کی طرح سمجھا ہے اور لین دین میں برابری کو شرط قرار دیا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
اگر اس سے یہ مراد ہے کہ پیسے پر پیسے بڑھا کر لینا یہ سود ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ