سوال 6753
السلام علیکم و رحمةاللہ وبرکاتہ
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی بیوی کو طلاق دی تھی اگر دی تھی تو کس بنیاد پر؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو طلاق دی تھی اور پھر اسی وقت جبرئیل امین پیغام لے کر آئے تھے کہ یہ دنیا میں بھی آپ کی زوجہ ہیں اور آخرت میں بھی جنت میں بھی، وَإِنَّهَا صَوَّامَةٌ قَوَّامَةٌ، کہ یہ کثرت سے روزے رکھنے والی ہیں اور کثرت سے قیام کرنے والی ہیں، آپ رجوع کیجیے، تو نبی علیہ السلام نے رجوع فرما لیا تھا۔
مزید لنک ملاحظہ فرمائیں:
ماهو سبب تطليق النبي صلى الله عليه وسلم لأم المؤمنين حفصة رضي الله عنها؟ – الإسلام سؤال وجواب
https://share.google/mkF11NqE8tajeQ9Vj
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




