سوال (190)
کیا کوئی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر نماز جنازہ ادا کر سکتا ہے ؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی قبر پر نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب:
عمومی قاعدہ و کلیہ تو یہ ہے کہ قبر پر نماز جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ، باقی رہا خاص شخصیت کے بارے میں جو سوال ہے ، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھا گیا ہے ، یہ ممکن نہیں ہے ، وہاں کچھ قانونی معاملات کی وجہ سے وہ آپ کو اجازت نہیں دیں گے ، میں سمجھتا ہوں اس تناظر میں سوال ہی غیر ضروری ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ