سوال (5559)
ہم کتابوں میں پڑھتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی آمد سے پہلے عربوں کی حالت یہ تھی کہ عورتوں کی منڈیاں لگتی تھیں اور عورتوں کے حسن کی نمائش ہوتی تھی، اس کا کوئی حوالہ اور عربی عبارت ہو تو راہنمائی فرمائیں؟
جواب
بڑا آسان سا طریقہ ہے، آپ الرحیق المختوم کا مطالعہ کریں تو اس میں آپ کو پوری تفصیل مل جائے گی، اور ظاہر ہے فضیلۃ شیخ مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ علیہ، انہوں نے کافی ساری کتابوں کے حوالہ جات دیے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




