سوال (3003)

راستے میں پڑے پیسوں یا کسی اور چیز کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر معمولی سی چیز ہے، جو چیز کھائی جا سکتی ہے، یا استعمال کی جا سکتی ہے، پھر آپ استعمال کرلیں، اگر مہنگی اور قیمتی چیز ہے تو ایک سال تک قرب و جوار میں خبر پہنچائیں جس کو اعلان کہا گیا ہے، آپ صرف اعلان کریں کہ ایک چیز ہے، باقی مقدار اور علامات جس کی چیز ہوگی، وہ بتائے گا، بصورت دیگر وہ نہیں آتا ہے، تو آپ اس کی طرف سے صدقہ کریں، پھر اپنے پاس گواہ بنا کر لکھ دیں کی میں نے ایسے کیا ہے، وہ راضی ہوجاتا ہے تو ٹھیک ہے، وہ اگر نہیں مانتا ہے، تو آپ کو دینا ہوگا، آپ استعمال کرلیں تبھی یہ معاملہ ہے، وہ راضی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ورنہ آپ کو لوٹانا پڑے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ