سوال (154)

روافض كے ساتھ ایک دستر خوان پر کھانا پینا شرعا جائز ہے؟

جواب:

جہاں تک علماء احناف کا فتویٰ ہے ۔ کہ روافض کے ساتھ کھانا پینا ، بیٹھنا اور نکاح جائز نہیں ہے ، وہ روافض جو اللہ کے دین کا مذاق اڑاتے ہیں ، صحابہ کرام جو قرآنی رجال ہیں ، قرآن مجید ان کو سرٹیفکیٹ اور کلیئرنس دیتا ہے ، جو ان صحابہ کرام کے بارے ہرزہ سرائی کرتے ہیں یا ان صحابہ کو جنت کے سرٹیفکیٹ سے خارج کردیتے ہیں ، ایسے لوگوں کے ساتھ میل جول سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ باقی اس میں یہ ہے کہ تجارت ، لین دین اور کسی مجبوری کی وجہ سے کہیں ان سے میل جول ہوتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ یہاں پہ میں ایک بات کردوں کہ یہ لوگ اپنے حریف اور مخالف کے کھانے پینے کی اشیاء میں نقصان پہنچانے کی غرض سے کثرت سے جادو کرتے ہیں ۔ جادو والی بات کی ہماری تصدیق ہے ۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ