سوال (6239)

ایک بندے نے ایک عورت کا ایک مرتبہ دودھ پیا ہوا ہے کیا اس عورت کی بیٹی سے اس کا نکاح ہو سکتا ہے اور یہ بھی وضاحت فرما دیں رضاعت کب ہوتی ہے؟

جواب

اگرچہ مسئلے میں اختلاف ہے، لیکن راجح قول یہ ہے کہ اگر اس بچے نے پانچ مرتبہ پیٹ بھر کے دودھ پیا ہو، اس وقت اس کی عمر دو سال سے کم ہو تو رضاعت ثابت ہوتی ہے، لہذا ایک مرتبہ دودھ پینے سے حرمت رضاعت کا مسئلہ ثابت نہیں ہوتا ہے۔ “لا تحرم المصة و المصتان”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ