سوال (6609)

ہم چھ بہن بھائی تھے اور میرے والد صاحب زمیندار تھے، میرا بڑا بھائی پڑھ لکھ کر باہر ملک چلا گیا اس نے پیسہ کما کے بھیجا، والد صاحب نے 5 ایکڑ زمین خریدی، والد صاحب نے اسے کہا بھی کہ یہ زمین اپنے نام لکھوا لو، اس نے کہا کہ نہیں آپ اپنے نام لکھوائیں اور میں چاہتا ہوں سب بہن بھائیوں کو بھی برابر حصہ ملے۔ یہ سب اس نے اپنی رضامندی سے کیا، والد صاحب کے زندہ ہوتے ہوئے اس نے ایک دفعہ بھی نہیں کہا کہ میں نے زمین واپس لینی ہے۔ والد صاحب کو وفات پائے ہوئے 25 سال ہو گئے ہیں۔
اب ہمارا بھائی یہ کہہ رہا ہے کہ یہ زمین چونکہ میں نے خریدی تھی لہذا سب بہن بھائی مجھے واپس کریں۔ اب جبکہ سب بہن بھائیوں کے یہ نام لگ گئی، حصے میں آ گئی ہیں۔ سوال ہے کہ کیا ہمیں وہ زمین واپس کر دینی چاہیے یا ہم اس زمین کے حقدار ہیں؟

جواب

جن افراد کے نام زمین لگی تھی انہوں نے اس پر قبضہ بھی حاصل کر لیا اور اپنے اختیار اور تصرف میں لے چکے ہیں، تو معاملہ شرعاً مکمل ہو گیا۔ اب اس زمین کو واپس لینے کا کسی کو کوئی اختیار نہیں رہتا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ