سوال (6404)
رضاعت کی کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ مدت کیا ہے؟
جواب
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
“وَحَمۡلُهٗ وَفِصٰلُهٗ ثَلٰـثُوۡنَ شَهۡرًا” [الأحقاف: 15]
«اور اس کے حمل اور اس کے دودھ چھڑانے کی مدت تیس مہینے ہے»
چھ مہینے کا حمل اور چوبیس مہینے دودھ پلانے کے ہیں، ٹوٹل تیس ماہ ہوئے ہیں، دو سال رضاعت کی مدت بنتی ہے، یہ آپ کو خبر دی گئی ہے، آپ کم پلائیں کوئی حرج نہیں ہے، کوئی چھ ماہ کوئی اس سے زیادہ یا کم پلاتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




