سوال (4952)
ریشم کپڑے سے غلاف کعبہ تیار کرنے کے بارے میں کوئی دلیل ہے؟
جواب
تاریخ مکہ پڑھ لیں، شاید اس میں کچھ مواد موجود ہو، نیٹ پر تاریخ غلاف کعبہ بھی مل جائے گا، غلاف کعبہ تو پہلے سے ہی چلا آ رہا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کو برقرار رکھا ہے، البتہ اس میں ریشم، سونا اور رنگینیاں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور سے شروع ہوئی ہیں، جہاں تک میری معلومات ہیں، پھر یہ مرور زمانہ کے ساتھ بڑھتا چلا گیا ہے، اور بنیاد اس کو بنایا گیا ہے کہ جب ہم اپنے گھر کو اتنا سجاتے ہیں تو پھر یہ تو بیت اللہ ہے، اس کو اپنے گھر سے زیادہ سجانا چاہیے، یہ واحد جگہ ہے، اس کو آپ غلاف پہنا سکتے ہیں، باقی پتھروں اور ٹیلوں کو کپڑا پہننا منع ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ