سوال (2392)
لاہور یا دیگر شہروں میں بڑے ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پر ٹیکس بھی دینا پڑتا ہے، جو کہ اگر کیش دیں تو 15% ہوتا ہے اور اگر بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کریں تو وہ 5% ہوتا ہے تو کیا یہ منفعت حاصل کرنا جائز ہے؟
جواب
(1) بنیادی بات یہ ہے کہ یہ منفعت نہیں ہے۔
(2) یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو FBR کی ہدایات ہیں کہ کیش پر ۱۶% جبکہ کارڈ پیمنٹ پر ۵% کے حساب سے ٹیکس کی وصولی ہوگی۔
(3) اور یہ کہ یہ منافع ریسٹورنٹ مالکان کو نہیں جاتا ہر کمپنی اور ریستوران کا NTN نمبر ہوتا ہے جس سے آن لائن ہی یہ ٹیکس FBR کو پہنچ جاتا ہے۔
(4) لہذا یہ منفعت ہے ہی نہیں سرے سے لہٰذا مالک کے لیے جائز ناجائز کا سوال ہی نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث عبداللہ احمد حفظہ اللہ