سوال (2436)
کیا کالج کے رزلٹ والے دن کہا جا سکتا ہے کہ دعا کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیونکہ رزلٹ تو لکھا جا چکا ہے اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ہے؟
جواب
لوگ اس طرح کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ اب دعا کیا کیا فائدہ ہے، اب لکھا جا چکا ہے، یاد رکھیں کہ بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، ہمیں معلوم نہیں ہے کہ کیا لکھا جا چکا ہے، خواہ وہ تقدیر ہو یا رزلٹ ہو، دعا ایک عبادت ہے، اس کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ