سوال (6199)

حدیث میں ہے کہ رشتہ کرتے وقت دیندار اور بااخلاق خاتون کو ترجیح دینی چاہیے اور ساتھ میں نظر شرعی کا حکم بھی ہے تو کیا نظر شرعی کے بعد خوبصورتی کی کمی کی وجہ سے یا درمیان رنگت کی وجہ سے رشتہ نہ کرنا اس ڈر سے کے بعد میں اس کے حقوق ادا نہ ہوں یا رغبت نہ ہو؟

جواب

دیکھنے کا حکم اس لیے ہے، بعد میں مسائل پیدا نہ ہوں، اور دیکھنے میں یہ ہے کہ آپس کی محبت برقرار رہتی ہے، ایسے کچھ حدیث میں ذکر ہے، مگر کسی نے رجیکٹ کردیا ہے تو اس کو حق حاصل ہے، البتہ دین موجود ہو تو ان چیزوں کو دیکھا نہیں جاتا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ