سوال (5722)

میری بہن کا رشتہ طے ہوا ہے تو پھوپھو بار بار فون کرکے لڑکی کو کہہ رہی ہے کہ نہ کرنا میں نے بہت دفعہ استخارہ کیا ہے مجھے تم پریشان ہی نظر آئی ہو، کیا اس طرح استخارہ ہوتا ہے؟ سمجھ سے باہر اور ویسے بھی میری بہن راضی نہیں ہے بس سب راضی ہیں، اور کہتی ان کا عقیدہ ٹھیک نہیں وہ درباروں پر جاتے ہیں۔ منگنی بھی ہوگئی ہے۔ رہنمائی فرمادیں؟

جواب

استخارہ کے نام سے جو کام چل رہا ہے، یہ غلط ہے، اسلام میں ایسا کچھ نہیں ہے، اسلام میں استخارہ کا مطلب ہے کہ جو کام کرنا ہے، اس کے خد و خال بنالیں، آخری قدم اٹھانے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لیں، اگر ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے کرایا ہے، نہیں ہوا ہے تو اللہ تعالیٰ نے نہیں کرایا، یہ استخارہ ہے، پھوپھی اور بھتیجی کے کیا معاملات ہیں، اللہ تعالیٰ جانتا ہے، بہرحال بچی خود استخارہ کرے، والد اور بھائی بھی استخارہ کرلیں، ضروری نہیں ہے، لیکن ہو سکتا ہے، کہ خواب آجائے، پھر اس کو علماء کے سامنے ذکر کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ