سوال (5111)

ایک شرعی پرده دار لڑکی سے اس کے گه‍ر والے کہتے ہیں کہ وه اپنی تصویر دے رشتہ کرنے کے سلسلے میں جیسے آج کل میریج پرپوزل (marriage proposal) ہوتے ہیں، وه لڑکی لازم بات ہے، انکار کرتی ہے کہ ایسے اس کی تصویر سب کے پاس جائے گی، اب گھر والے کہہ رہے ہیں، پھر آپ (وه لڑکی) بتا دو کیسے ہوگا، پھر کیونکہ تقریبا پورے خاندان اور ہمارے جاننے والوں میں آپ پہلی اور ابهی تک تو واحد ہو جو شرعی پرده کرتی ہے اس لیے عملی طور پر کس طرح کرنا، خاندان میں نہیں کرنا، خاندان کا ذکر صرف اس لیے کیا کہ انہوں آپنے آس پاس نہیں دیکھا تو وه نہیں جانتے. لڑکی پڑھے لکھے دین دار گھر میں کرنا چاہتی ہیں، نہ کہ ٹپیکل مذہبی گھرانے میں نہیں، لڑکی خود بھی پڑھی لکھی ہی ہے۔ اس سلسلے میں کیا کرنا وه گائیڈ لائن چاه رہی ہے؟

جواب

یقیناً، بات بالکل سیدھی اور صاف ہے:
تصویر دینا بالکل مناسب نہیں، نہ موبائل میں، نہ ویسے۔ سب سے اچھا طریقہ یہی ہے کہ لڑکا یا لڑکی کو ایک نظر دیکھنے کی اجازت ہو، پھر اگر ملاقات کرنی ہو تو کسی ایک گھر پر جمع ہو، جہاں دونوں کے اپنے رشتہ دار موجود ہوں۔ وہاں لڑکی چائے رکھ کر دو منٹ بیٹھ جائے اور پھر چلی جائے۔
براہِ راست تصویر لینے یا دینے کی اجازت ہرگز نہ دیں، یہی شرعی صحیح طریقہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ