سوال (4787)
ایک بچہ اور بچی نے ایک ہی وقت میں ایک دوسرے کی ماں کا دودھ پیا جو رضاعی بہن بھائی ٹھرے۔ کیا اس بچے کا بڑا بھائی اس بچی سے نکاح کر سکتا ہے؟ یاد رہے نکاح کرنے والا بچہ اس بچی سے تقریباً دس سال بڑا بھی ہے۔ وضاحت فرما دیں۔
جواب
یہ بچی اور بچہ آپس میں رضاعی بہن بھائی بن گئے ہیں، اب اس کے بھائی بھی اس کے رضاعی بھائی ہیں، اس لیے یہ بچی اس بچے کے کسی بھی بھائی سے شادی نہیں کر سکتی، اس طرح یہ بچہ اس بچی کی کسی بہن سے شادی نہیں کر سکتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ