سوال (3666)

جو یہ مسئلہ ہے کہ گریہ زاری کرتے ہیں کہ فوت شدہ پر ان کے بڑے بڑے القابات بیان کیے جاتے ہیں، اس وقت میت پر عذاب ہوتا ہے، جبکہ دوسری طرف کسی کا بوجھ دوسرے پر نہیں جاتا ہے۔ رہنمائی کیجئے گا۔

جواب

یہ حدیث ہم نے اساتذہ سے پڑھی تھی، اساتذہ نے اس کی مختلف توجیہات کی تھی۔
ایک توجیہ یہ کی تھی کہ اگر نوحہ کرنا میت کا اپنا طریقہ کار رہا ہو، پھر اس کو عذاب ہوگا، یا میت نے وصیت کی ہو کہ میرے جانے کے بعد نوحہ کرنا ہے، یا اس نے مرنے سے پہلے نوحہ کرنے سے روکا نہ ہو، اس پر راضی ہو تو اس کو عذاب ہوگا، اس طریقے سے بعض اہل علم کہتے ہیں کہ اس سے مراد عذاب نہیں ہے، فرشتوں کی طرف سے تنبیہ ہے، یہ مختلف توجیہات اہل علم نے کی ہیں، میں نے صرف خلاصہ رکھا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ