سوال    6631

السلام علیکم! روحان نام کا معنی کیا ہے اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ریحان کا معنی پھول ہے، اور روحان سے مراد اس کی خوشبو، تازگی اور لطافت ہے۔ اسی طرح اس میں ہوا کے جھونکے کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے۔
یہ تمام معانی اچھے اور مثبت ہیں، اسی لیے ایسا نام رکھنا جائز ہے کیونکہ یہ تر و تازگی اور خوشبو کا مفہوم دیتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ