سوال     6691

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک عورت ہیں ان کا کہتے ہیں کسی سے بات کرنے کو دل نہیں کرتا دماغ ایسے وزنی لگتا ہے انکے لیے کوئی خاص دم بتا دیں اگر کسی کے پاس ہے تو؟ جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرۃ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
سب سے پہلے میڈیکل طور پر ٹیسٹ کروائے جائیں۔ گھر کے افراد اس معاملے میں اس کی مدد اور بھرپور تعاون کریں۔ اپنی نگرانی میں اسے وضو کروائیں، اذکار مکمل کروائیں اور نمازیں پوری کروائیں۔
اس کے ساتھ یہ طریقہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے کہ سر کے بال پکڑ کر چاہے وہ خود پڑھے یا کوئی اور پڑھ دے کبھی دائیں جانب سے، کبھی بائیں سے اور کبھی درمیان سے یہ آیتیں پڑھی جائیں:

﴿أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ﴾

آیت سے لے کر آخر تک، ان چار آیتوں کو بار بار پڑھا جائے، بار بار پڑھا جائے۔ ان شاء اللہ یہی کفایت کر جائیں گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ