سوال      6727

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کہتے ہیں کہ روٹی کو رول بناکر توڑ کر نہیں کھانا چاہیے اس طرح کتے کھاتے ہیں، گناہ ہوتا ہے۔ مطلب اب بچہ کو اکثر ماں روٹی کا رول بناکر پکڑا دیتی ہے، وہ کھاتا رہتا ہے۔ تو کیا درست ہے کھانا اس طرح؟ رہنمائی فرما دیں۔

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ بعض بے علم لوگوں کی باتیں ہیں، اور کبھی کبھار بعض اہلِ علم پر بھی بلا وجہ حد سے زیادہ احتیاط، یعنی تقویٰ کا ایک غیر ضروری تاثر غالب آ جاتا ہے۔
لوگوں میں یہ بات مشہور ہو گئی ہے کہ چک مار کے کھانا نہیں چاہیے۔ حالانکہ اس کی کوئی اصل نہیں۔
کسی نے مجھ سے کہا کہ فلاں شیخ بہت متقی ہیں، اتنے متقی ہیں کہ میں نے انہیں سموسہ بھی ہاتھ سے توڑ کر منہ میں رکھتے دیکھا، چک نہیں مارتے۔ یہ سب باتیں بلا وجہ کی ہیں۔
نبی کریم ﷺ کے بارے میں آتا ہے:

أُتِيَ رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ علَيهِ وسلَّمَ ذات يوم بلحم، فرفع إليه الذراع، وكانت تعجبه، فنهس منها۔
خلاصة حكم المحدث: صحيح
[صحيح ابن ماجه | الصفحة أو الرقم 2690:| التخريج: أخرجه البخاري (3340) (194) ومسلم]

یعنی آپ ﷺ نے بوٹی میں چک لگایا۔
لہذا چک مار کر کھانے میں کوئی حرج نہیں، یہ جائز ہے، اور اسے خلافِ تقویٰ یا بے ادبی سمجھنا درست نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ