سوال (3891)
کیا روزہ کی حالت میں نبلائز (آکسیجن) لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ جبکہ وہ لگانا بہت ضروری بھی ہے، سانس کا زیادہ مسئلہ ہو تو اس کے لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
ہم نے اس کی اجازت دی ہے، لیکن عرب علماء اس کے حق میں نہیں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ چیز روزہ توڑ دیتی ہے، واللہ اعلم ہمارے نزدیک اس میں کوئی قباحت دیکھائی نہیں دیتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ صاحب جس طرح عرب علماء کا فتوی ہے کہ نہیں لگا سکتے تو پھر ایسا بندہ روزہ کس طرح رکھے گا اگر بعد میں قضا دے تو پھر قضا کے اندر بھی یہی مسئلہ ہوگا تو پھر کیا کرے گا؟
جواب: اگر وہ فتویٰ مان لیا جاتا ہے، اس پر اتفاق ہو جاتا ہے، تو پھر یہ فدیہ دے گا، کیونکہ دائمی مریض کے اوپر فدیہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ