سوال (1855)

میں ابھی مدینے میں آیا ہوں ، اب مجھے روزہ رسول پہ جا کے کیسے سلام کرنا ہے ؟

جواب

آپ باب السلام سے داخل ہونگے ، وہیں رش ہونے کی وجہ سے شرطے آپ کو رکنے بھی نہیں دیں گے ، لیکن آپ نے بھی رکنے کی کوشش نہیں کرنی ہے ، وہاں الٹے ہاتھ پہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک ہے ، “السلام علی رسول اللہ” لکھا ہوا ہے ، وہاں پہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کریں ، وہاں پہ تین سوراخ ہیں ، ایک جگہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام لکھا ہوا ہے ، ایک طرف سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا نام لکھوا ہے ، پہلے آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرنا ہے ، “السلام علیک یا رسول اللہ” کہیں یا درود شریف پڑھ لیں ، پھر “السلام علیک یا ابابکر” کہہ لیں ، پھر “السلام علیک یا عمر ” کہہ لیں ، اس طرح آپ کریں گے ، باقی وہاں کوئی دعا نہیں ہے ، وہاں جب تک کھڑے ہیں درود پڑھ سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ