سوال (4253)

کچھ ساتھی روزانہ گاؤں سے شہر کی طرف جاتے ہیں، شہر پینتیس، چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، شام کو واپس آتے ہیں تو کیا وہ شہر میں ظہر اور عصر قصر کرکے پڑھیں گے۔

جواب

اتنا تو سفر روزانہ کراچی میں بھی ہوتا ہے، کلو میٹر والا معاملہ تو کمزور ہے، بعض علماء نے کلو میٹر والا معاملہ قبول نہیں کیا ہے، ہمارے عرف میں جس کو سفر کہا جاتا ہے، اس کو سفر کہا جائے گا، اور سفر کم سے کم اپنے شھر کو چھوڑ دینے کو کہتے ہیں، اگر شھر اور ضلع بدل جاتا ہے تو قصر کرلیں، بصورت دیگر ایک ہی شھر ہے، ایک ہی ضلع ہے تو پھر قصر نہ کریں، پھر تو یہ روٹین کا سفر ہے، اس کو عرف میں سفر بھی نہیں کہا جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ