سوال (1091)

جو آدمی روزہ رکھنے کی طاقت نھیں رکھتا ہے تو کیا اس کا فدیہ کسی کافر کو دے سکتے ہیں ؟

جواب

روزے کا فدیہ کسی مستحق مسلمان کا حق ہے۔ اگر اس کےعلاقے میں کوئی مسلمان نہیں ہے تو کسی دوسرے علاقے کے مسلمان کی طرف بھیج دے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اس بندے کے علاقے میں مسلمان کوئی بھی نہیں جسے فدیہ دیا سکتا ہو؟

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

وہ کافر جس کے اسلام لانے کی امید ہو اس کی تالیف قلب کے لیے اسے فدیہ دیا جاسکتا ہے
[سورة الممتحنة:8]

فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

کفارے صرف مسلمان کو دیے جا سکتے ہیں۔ کافر کو صرف نفلی صدقہ دیا جا سکتا ہے

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ