سوال (1094)

پانچ چھ سال قبل ہماری شادی ہوئی تھی ، شادی کے ایک مہینے بعد رمضان آگیا تھا ، اس وقت روزے میں اپنی بیوی کے ساتھ لیٹا ہوا تھا تو غلطی ہوگئی نا چاہتے ہوئے بھی کنٹرول نہیں کرسکا اور ہمبستری کرلی ہے ، میری بیوی اور میں دو ماہ کے مسلسل روزے نہیں رکھ سکتے ہیں ، دوسرا مسکینوں کو کھانا کھلانا جو آپ نے مسئلہ بتایا ہے کہ الگ الگ کھلانا ہے یعنی 120 مسکینوں کو کھانا کھلانا یہ بھی بہت مشکل ہے ، اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے؟

جواب

دیکھیں اگر یہ روزے نہیں رکھتے ہیں تو کھانا ان کو کھلانا چاہیے ، یہ صحیح ہے کہ دونوں نے مل کر یہ کاروائی سرانجام دی ہے تو دونوں پر کفارہ لگے گا ، ہمارے ہاں اکثر علماء کا رجحان اس طرف ہے ، کیونکہ دونوں نے اپنی شہوات کو تسکین پہنچائی ہے اور روزے کا مقصد شہوت کے قریب نہیں جانا ہے ، اس کی پھر مدد کروائی جائے ، تاکہ وہ مسکین کو کھانا کھلا سکے ، اتنے تو برے حالات نہیں ہیں ، باقی وہ ایسی جگہ رہتا ہے ، جہاں اس کی مدد بھی نہیں ہو سکتی ہے تو وہ توبہ و استغفار کرے ، باقی میں نہیں سمجھتا کہ اس ترقی یافتہ دور میں کسی کی تعاون سے ساٹھ مسکین کا کھانا نکالنا مشکل ہو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ