سوال (676)

روزے کا کتنا فدیہ دینا چاہیے ؟ اور جس ملک میں رہتے ہوں اسی میں دینا واجب ہے یا آبائی وطن میں بھی دے سکتے ہیں ؟ اور صدقہ وغیرہ ہمیشہ صرف ایک ہی بیوہ رشتے دار کو دے سکتے ہیں ؟

جواب

اپنے بھائی کے لیے وہ پسند کریں جو اپنے لئے کرتے ہیں ، لہذا آپکو لگتا ہو کہ آپ سحر افطار اتنے میں کر سکتے ہیں اتنی رقم فدیہ کردیں۔[فتوی اصحاب الحدیث]
زیادہ بہتر ہے کہ اپنے قرب و جوار میں دیں اگر کہیں اور دینا چاہیں تو کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا مسکین کہا اللہ نے قرآن میں جی ایک ہی کو دیا جا سکتا ہے ۔
ھذا ما عندی

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ