سوال 6859
کیا روزے کے دوران ہونٹوں پر زبان لگائی جا سکتی ہے؟ کیونکہ ہونٹ بہت زیادہ خشک ہو جاتے ہیں۔
جواب
جی ہاں کوئی حرج نہیں ہے زبان ہونٹوں پہ پھیری جا سکتی ہے اور کوئی کریم لگانا چاہے یا لیپسٹک لگانا چاہے تو وہ بھی جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




