سوال (1151)

کیا روزے کے دوران ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کر سکتے ہیں ؟

جواب

عرب و عجم کے بہت سارے علماء ٹوتھ پیسٹ کو جائز قرار دیتے ہیں ، اس کو مسواک پر قیاس کرتے ہیں ، حالانکہ صحیح بات یہ ہے کہ مسواک نص سے ثابت ہے ، مسواک ہی اولی و افضل ہے ، عام طور پہ انسان صبح اٹھ کے برش کرتا ہے ، عجیب بات ہے کہ اس کو روزے میں یاد آتا ہے کہ مجھے ٹوتھ پیسٹ کرنا ہے ، بلاوجہ اپنے آپ کو شکوک و شبہات میں کیوں ڈالا جاتا ہے ، اس کا حل یہ ہے کہ سحری سے پہلے کرلیں ، فتوی تو موجود ہے ، لیکن ہمارا رجحان اس طرف ہے کہ مسواک پر ہی اکتفاء کرے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ