سوال        6865

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ!
روزے کی حالت میں انسولین کا حکم کیا ہے؟

جواب

انسولین کے بارے میں اگرچہ اہلِ علم کی آراء مختلف ہیں، لیکن زیادہ رجحان اسی طرف ہے کہ یہ مفسدِ صوم نہیں ہے۔ یہ غذا کا کام نہیں کرتی، اس لیے روزہ توڑنے والی چیزوں میں داخل نہیں ہوتی۔
البتہ احوط اور اولیٰ یہی ہے کہ انسولین روزے کے بعد لگائی جائے۔
میں ابھی عرب مشائخ کی آراء دیکھ رہا تھا۔ ممکن ہے پہلے اس کے برعکس کوئی بات ہوئی ہو، غالباً میری ہی طرف سے ہوئی ہو، تو اس سے رجوع کرتے ہیں۔ موجودہ رجحان یہی معلوم ہوتا ہے کہ احتیاط اسی میں ہے کہ بعد از افطار لگائی جائے۔
لیکن اگر کوئی روزے کی حالت میں انسولین لے لیتا ہے تو ان شاء اللہ اس کا روزہ سلامت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ