سوال (3787)
آنکھ میں ڈراپس ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
آنکھوں میں ڈراپس ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
روزے کی حالت میں آنکھوں میں ڈراپس ڈال سکتے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الٰہی ظہیر حفظہ اللہ
سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
آنکھوں کے مریض کا روزے کی حالت میں آئی ڈراپس استعمال کرنا کیسا ہے، کیا اس کا روزے پر کوئی اثر پڑے گا؟
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
زیادہ دوا ڈالے گا تو گلے میں جائے گی۔ کان اور آنکھ میں دوائی ڈالنے سے گلے میں جلدی نہیں جاتی البتہ یہ ہے کہ زیادہ ڈال لے۔ روزہ کی حالت میں کم کر لے گا تو پھر بالکل نہیں جائے گی۔
باقی اگر دوا کا ذائقہ گلے میں قصدا لے جاتا ہے تو پھر روزہ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ




