سوال (3971)
کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ سوئے روزے کی حالت میں کچھ نہ بھی کرے اور نہ ہی اس کو شہوت آئی ہو تو بغیر ان وجوہات کے کسی بیماری یا مثانے کی بیماری کے سبب اگر منی خارج ہو، تو کیا روزے پر کوئی اثر ہوگا؟
جواب
سوال اگر اتنا ہی ہے، جیسے یہاں موجود ہے تو اس آدمی کا معاملہ محتلم کی طرح ہے، اس کے روزے پر ان شاءاللہ کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ