سوال (4002)
میرے صبح لیبارٹری میں بلڈ کے ٹیسٹ ہیں، اس کا مطلب میرا روزہ رہے گا؟
جواب
بلڈ کے ٹیسٹ کے لیے خون دینا ہوتا ہےتو خون دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے. ان شاءاللہ
معمولی خون دینے سے، دو سی سی تین سی سی، اسی میں چیک اپ ہوتا ہے، اس سے روزہ برقرار رہتا ہے، روزہ برباد نہیں ہوتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



