سوال (1137)

روزے کی حالت میں زنا کرنے والے پر کفارہ ہوگا؟

جواب

کوئی آدمی اپنی بیوی سے روزے کی حالت میں مجامعت کرے تو کفارہ ہے ۔ اگر زانی نے زنا کیا رمضان اور روزے کی بے حرمتی بھی کی ہے تو اس کے ذمے تو بالاولی کفارہ ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

روزے میں جماع پر کفارہ ہے، وہ حلال میں ہو یا حرام۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

جو سلوک اس نے روزے کے ساتھ کیا ہے اور جس قدر اسے اللہ کا ڈر اور خوف زنا کرتے ہوئے تھا… اس صورت حال میں کیا اس کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو گا کہ میں نے کفارہ دینا ہے کہ نہیں؟
ہاں اگر اسے گناہ کر کے اس کی خطورت کا احساس ہو گیا ہے، تو کفارہ کے لحاظ سے اس پر کم از کم وہ کفارہ تو لاگو ہونا چاہیے جو بیوی کے ساتھ جماع کرنے والے کا ہے۔ ورنہ حقیقت میں زنی اور بیوی سے جماع ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ