سوال (3915)
روزہ کی حالت میں شدید ناقابل برداشت داڑھ درد کی صورت میں اگر دانت میں لونگ رکھ لیا جائے جبکہ اس کا لعاب پھینک دیا جائے۔ اس صورت میں روزہ کا کیا حکم ہو گا؟
جواب
ایسے روزہ نہیں ٹوٹتا خشک دوائی اور وضو والے پانی پر قیاس کرتے ہوئے۔
بشرطیکہ اگر لونگ کا کوئی حصہ جسم کے اندر نہ جائے اور صرف تیز خوشبو یا تیز درد کے لئے استعمال کیا جائے۔
لیکن ساتھ ساتھ اس بات کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ کوئی بھی چیز جو جسم میں داخل ہو جیسے دودھ، پانی یا کوئی بھی کھانے پینے کی چیز، وہ روزہ کو ٹوٹنے کا باعث بنتی ہے جو کہ ایک عام قاعدہ ہے۔ اس صورت میں اگر لونگ کا جزو جسم کے اندر پہنچ جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ سکتا ہے۔
لہذا، لونگ کا تیل یا لونگ کا کوئی بھی جزو اگر جسم میں داخل نہ ہو اور صرف درد کی تسکین کے لئے استعمال کیا جائے اور لعاب کو پھینک دیا جائے، تو اس صورت میں روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ لیکن، احتیاطاً کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا تاکہ آپ کو صحیح اور مناسب علاج مل سکے، اور اس دوران اپنے روزے کی حالت کا بھی خیال رکھیں۔
والله تعالى أعلى وأعلم والرد إليه أفضل وأسلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ