سوال (4034)

ایک بزرگ بوجہ کمزوری و بیماری روزہ نہیں رکھ رہا تو وہ اعتکاف بیٹھ سکتا ہے؟

جواب

روزہ فرض ہے، اس کے احکامات الگ ہیں، اعتکاف نفلی عبادت ہے، اس کے احکامات الگ ہیں، اگر وہ روزہ نہیں رکھ رہا، تو اعتکاف سے کیوں محروم ہو رہا ہے، اس کو بیٹھایا جائے، اس کا اعتکاف درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ مکرم کیا روزے کے بغیر اعتکاف بیٹھ سکتے ہیں؟
جواب: روزہ ایک الگ عبادت ہے، اعتکاف ایک الگ عبادت ہے۔ بلا عذر روزہ چھوڑا جائے، اس کا گناہ بہت زیادہ ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک مریض آدمی جو روزہ رکھنے کی سکت نہیں رکھتا وہ اعتکاف نہیں بیٹھ سکتا۔ اگر واقعی اس کا عذرِ شرعی ہے تو وہ اعتکاف بیٹھ سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ