سوال (1084)

اگر روزے دار کا بی پی لو ہوجائے اور شدید سر درد ہو تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے ، بندہ بی پی کنٹرول کرنے کے لیے روزے میں نمک کھا سکتا ہے ؟

جواب

نمک کھانے سے روزہ ختم ہو جائے گا۔اگر سر درد اتنا زیادہ ہو ، بیماری بڑھنے کا خدشہ ہو یا بیماری لگنے وغیرہ کا خدشہ ہو تو روز توڑ دیا جائے اور بعد میں اس کی قضائی دے دی جائے۔

فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

وہ دھوپ میں بیٹھے یا کمبل اوڑھ کر بستر پر لیٹا رہے۔ نمک کھانے سے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔گرم پانی کے غسل سے بھی افاقہ ہو گا۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

یہ مریض “فمن کان منکم مریضا” کی رخصت سے فائدہ اٹھالے۔ نیز

“و لاتلقوا بایدیکم الی التھلکہ”

بھی پیش نظر رکھے۔ نیز “الدین یسر” بھی پیش نظر رہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

روزہ ٹوٹ جائے گا ، البتہ ایسی تکلیف جس کا انسان متحمل نہیں تو روزہ توڑ دے اور قضائی ادا کر دے۔
ایسے موقع پر ہی فرمایا تھا ۔

” لیس البر ان تصوموا فی السفر”

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ