سوال (281)

فقہی اصطلاح میں عزیمت کی اسان فہم تعریف کیا ہوگی یعنی رخصت کے مقابلے میں اسے بیان کیا جائے تو عام فہم میں کیا تعریف کی جائے گی ؟

جواب:

عزیمت کی تعریف جو رخصت کے مقابلے میں کی جاتی ہے کہ جس کام کے چھوڑنے کی شریعت میں رخصت ہو ، لیکن کسی اعلیٰ اور قوی معارض یا دلیل کی موجودگی میں اس کام کو کرنا یہ عزیمت کہلاتا ہے ۔
مثلاً : ایک آدمی کو کلمہ کفر کہنے پر مجبور کردیا جائے ، لیکن وہ کلمہ کفر نہیں کہتا ہے ، حالانکہ اس صورت میں جان بچانے کے لیے کلمہ کفر کی رخصت ہے ، اس کے باوجود بھی نہیں کہتا ہے تاکہ اسلام کو مزید تقویت پہنچے۔ یہاں پہ کلمہ کفر نہ کہنا یہ عزیمت ہے ۔
باقی علماء نے اس کے علاوہ بھی تعریفات کی ہیں ۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ