سوال (6390)
رخصتی کے بعد ولیمہ میں تاخیر جائز ہے؟
جواب
شرعاً نکاح کے بعد ولیمہ کا وقت شروع ہو جاتا ہے، لہذا تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، خلوت کا میاں بیوی کو وقت ملے تو بھی ٹھیک ہے، صحبت مراد نہیں ہے، اس کے بعد ولیمہ ہے، تو بے مقصد کی تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس خوشی کے ساتھ مربوط ہے، بعض سلف سے منقول ہے کہ انہوں نے سات دن تک مسلسل ولیمہ کیا ہے، مختلف دوست و احباب آتے رہے ہیں، اس سے میں سمجھتا ہوں کہ دو چار دن کی تاخیر ہو سکتی ہے، اس سے زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے، اور نہ ہی ثابت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




