سوال (1626)
رخصتی سے قبل خاوند بیوی پر کتنا اختیار رکھتا ہے ؟
جواب
شرعی نکاح ہونے کے بعد سارے حجاب اڑ جاتے ہیں ، لہذا کلی اختیارات بھی حاصل ہوجاتے ہیں ، لیکن ہمارے عرف کا بھی اعتبار کیا جاتا ہے ، ہمارے عرف میں میلاپ اور آنا جانا یہ معیوب ہے ، اس کو سخت معیوب سمجھا جاتا ہے ، لہذا عرف کا اعتبار کریں ، باقی اگر اپنے جذبات کی شرعی تکمیل مقصود ہے تو رخصتی کر لیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ