سوال (4939)

رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والی روایت کا کیا حکم ہے؟

جواب

رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے کے حوالے سے صراحتاً کوئی بھی روایت موجود نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: جو لوگ باندھ لیتے ہیں وہ کس بنا پر یہ عمل کرتے ہیں؟
جواب: ان کے بعض روایات سے استدلال و استنباط ہیں، ایک سنن النسائی کی روایت ہے، صحیح البخاری سے استدلال کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کے بعد تھوڑی دیر قیام کرتے تھے، حتی کہ کہنے والا کہتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں، ہمارے نزدیک غیر ضروری استدلال ہے، اس حوالے سے حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ نے مضمون لکھا تھا، انہوں نے محدثین کے ابواب سے مسئلہ ثابت کرلیا تھا، سارے ابواب کا مقصد یہی ہے کہ قبل الرکوع ہاتھ باندھے جائیں گے، رکوع کے بعد ارسال ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ