سوال (555)

کیا رکوع اور سجود میں جو تسبیحات پڑھی جاتی ہیں ، ان کی تعداد تین سے کم مرتبہ بھی ہے یا پھر اس سے زیادہ ہی ہے وضاحت فرما دیں ؟

جواب

تسبیحات کی تعداد کے حوالے سے کوئی صحیح روایت نہیں ہے ، باقی بعض روایات میں تین مرتبہ پڑھو یہ بھی کم ہے یا دس مرتبہ پڑھو ، لیکن وہ روایات ضعف سے خالی نہیں ہیں ، البتہ نماز ایک مرتبہ پڑھنے سے بھی ہو جائے گی ، لیکن ترغیب تین ، پانچ اور سات یعنی طاق تعداد کی یا زیادہ پڑھنے کی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

ابو داؤد کی روایت سے تین دفعہ کہنا ثابت ہے ۔
اور اسی طرح سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم نے سب سے زیادہ مشابہ نماز عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی نماز کو دیکھا ہے اور ان کے رکوع وسجود کی تسبیحات کا اندازہ لگایا تو دس دفعہ کہیں۔

فضیلۃ الباحث کامران الہی ظہیر حفظہ اللہ