سوال (3567)

فرض نماز کے علاؤہ سنتوں یا نوافل میں رکوع و سجود میں سید الاستغفار، مغفرت اور رحمت وغیرہ کی دعا کی جاسکتی ہے کیا؟

جواب

حالت سجدہ میں پہلے بتائی گئی دعائیں پڑھیں، اس کے بعد یہ بھی پڑھ سکتے ہیں، اس طرح تشھد میں بھی جو دعائیں بتائی گئی ہیں، پہلے وہ دعائیں پڑھیں، اس کے بعد آپ سید الاستغفار یا اس کے علاؤہ عربی زبان میں دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ