سوال (2031)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو حسین علیہ السلام کہہ کر بلاتے تھے؟

جواب

ہمارے علم کے مطابق ایسا کسی بھی صحیح حدیث ثابت نہیں ہے، یہ اگرچہ دعائیہ کلمات ہیں، مگر یہ خالص روافض کی ایجاد ہے، “علیہ السلام” کہنے سے اس لیے اجتناب کرنا چاہیے ۔ قرآن کریم میں رضی الله عنھم فرمایا گیا ہے، جس میں سیدنا حسین ابن علی رضی الله عنہ بھی شامل ہیں، تو کتب احادیث میں بھی رضی الله عنہ ہی لکھا ہوتا ہے، بعض نسخوں میں جو علیہ السلام لکھا ہوا ہے ت، و یہ اصل قلمی اور مخطوطات میں کہیں نہیں لکھا ہوا ہے، “علیہ السلام” تو انبیاء کرام علیھم السلام کے لیے لکھا اور بولا جاتا ہے، اس لیے رضی الله عنہ کہیں یہی سلف صالحین بھی کہتے اور لکھتے تھے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ