سوال (1769)
میری بیٹی کے ہاتھ پر چھالے بنے ہوئے ہیں ، جو دیکھنے والے کہتے ہیں کہ خارش وغیرہ نہیں ہے ، بلکہ کوئی موذی جانور ڈس گیا ہے ،
جس کے لیے دم کروائیں ، دم کرنے والے کے بارے پتہ کیا تو وہ سانپ وغیرہ کے ڈسنے کا دم کرتا ہے اور ساتھ ہاتھ پر دھاگہ باندھ دیتا ہے ، جب زخم ٹھیک ہوجائے تو دھاگہ اتاردینا ہے
کیا ایسا دم کروانا درست ہے؟
جواب
چھالا بننا عموما سانپ وغیرہ کی ہی نشانی ہوتی ہے. اور دیہاتوں وغیرہ میں اس کا دم مشہور ہے۔ لیکن آپ ان سے پوچھ لیں کہ دھاگہ باندھنے کی کیا وجہ ہے؟ اگر تو کوئی معقول و محسوس وجہ ہو تو حرج نہیں..!
لیکن اگر دم بھی مجہول ہو اور دھاگے کی وجہ بھی غیر معلوم تو ایسا دم کروانا جائز نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ