سوال      6832

ساس اور بہو کے جھگڑوں میں کیا کرنا چاہیے؟ کئی بار لڑائی ہو چکی ہے، علیحدگی ہوچکی ہے، اب کچھ عرصہ ساتھ رہنے کے بعد پھر لڑائی ہوگئی ہے، لیکن اس بار بیوی بضد ہے کہ مجھے الگ گھر چاہیے، اب کیا کریں؟ جبکہ شوہر دونوں کو ساتھ رکھنا چاہتا ہے۔

جواب

خاندان کے بڑوں کو بٹھا کر بات کریں تاکہ افہام و تفہیم سے مسئلہ حل ہو جائے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو، تو پھر لڑکا خود فیصلہ کرے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ اسے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے، البتہ ہر عمل شریعت کے دائرے میں ہونا چاہیے۔
حدود مقرر کرنی چاہئیں: ماں کی اپنی حدود، بیوی کی اپنی حدود۔ حکمت اور صبر کے ساتھ مسئلہ حل کرنا سب سے بہتر طریقہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ