سوال (3574)
ایک لڑکی سات ماہ کی حاملہ ہے لیکن بچے/بچی کے ساتھ کچھ پیچیدگیاں ہیں (مثلا دو پھوڑے اور دماغ میں پانی)، سوال یہ ہے کہ پیدائش کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ایسی صورت میں بچہ گرا دینا شرعا کیسا ہے؟
جواب
بیماری بچے یا بچے کی ماں بھی ہو سکتی ہیں، بچے کی پیدائش سے پہلے بھی ہو سکتی ہیں یا بعد میں بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے اللہ تعالٰی کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، مشینوں پر اس قدر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ پر توکل کریں اور اس سے دعائیں کریں، اگر اس کو گرادیا جاتا ہے، تو یہ ایک جان کا قتل ہے جو بہت بڑا جرم ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اس پر بہت سی فتاوی کمیٹیوں نے فتوی دے رکھا ہے کہ یہ صریحا قتل ہے، اور الحمدللہ دعائیں اور توکل رنگ لاتی ہیں بہت سے واقعات نے یہ ثابت کر دیا ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ