سوال (3260)
سب سے پہلے کاتب وحی کون تھے؟
جواب
اس حوالے سے دونوں نام سامنے آتے ہیں، مکے میں سیدنا عبداللہ بن ابی السرح رضی اللہ عنہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے لکھنے والے یہ تھے، مدینے میں سب سے پہلے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا نام آتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




