سوال (3423)

صبح کی اذان کے بعد گلیوں میں نماز کےلیے بلاتے ہیں، آوازیں لگاتے ہیں، کیا یہ درست عمل ہے؟ اگر یہ درست عمل ہے، تو اہل حدیث کیوں نہیں کرتے ہیں؟ اگر کوئی کرتا ہے تو کیا وہ گنہگار ہوگا، اگر نھیں کرتا ہو کیا وہ گنہگار ہو گا۔ وضاحت درکار ہے۔

جواب

دوست و احباب جس طرح اٹھاتے ہیں، جیسے کہتے کہ مجھے اٹھا دینا، دروازہ بجا دینا۔ وہاں تک تو گنجائش موجود ہے، اس کو شعار بنانا ہے، تو آذان کا کیا مقصد ہے، یہ تثویب ہو جائے گی، جس کو بدعت کہا گیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ